داخلوں پر پابندی ‘ پیف سکول مالکان کا شاہ محمود کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ

داخلوں پر پابندی ‘ پیف سکول مالکان کا شاہ محمود کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ
  • ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن( پیف ) سکولز میں طلبہ کے داخلوں پر پابندی کے خلاف پیف سکولز مالکان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں رہائش گاہ نز د دولت گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پیف سکولز مالکان مظاہرے میں اساتذہ اور بچوں کو بھی لے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

آئے جبکہ انہوں نے ظاہر یہ کیا کہ پیف سکولز کے اساتذہ مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن درحقیقت پیف سکولز مالکان کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا ۔ پیف سکولز کے اساتذہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سکولز مالکان پیف پارٹنر بن کر کروڑپتی بن گئے ۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے طلبہ کی فیسوں کے نام پر کروڑوں روپے وصول کر لئے اور قیمتی گاڑیوں اور جائیدادوں کے مالک بن گئے جبکہ اساتذہ کو 2ہزار سے5ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ دے کر ان کی مجبوری سے فائدہ اٹھایا گیا ۔ حکومت نے اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 12ہزار روپے مقرر کر دی مگر اس پر عملدرآمد نہیں کرا سکی ۔اب پیف سکولز مالکان کو یہ ’’کمائی ‘‘ اپنے ہاتھوں سے جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے تو احتجاجی مظاہروں پر اتر آئے ہیں ۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر