چین میں پراپرٹی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا

چین میں پراپرٹی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا

بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چین میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پراپرٹی کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا ہے، چین پراپرٹی کی رجسٹریشن شرائط کے حوالے سیدنیا کے 190ممالک میں 27ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ ایک سال قبل وہ 41ویں نمبر تھا یہ اعداد شمار وزارت قدرتی وسائل کے پراپرٹی رجسٹر یشن بیورو نے جاری کیے ہیں۔ بیورو نے اس سلسلے میں وولڈ بینک کی کاروبار بارے 2019کی رپورٹ کا بھی حوالا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے اس سلسلے میں بڑی تیز رفتار ی سے کام کیا ہے۔ بیجنگ اور شنہگائی میں پراپرٹی کی رجسٹریشن کے صرف 3.6مراحل ہیں جو تکمیل میں صرف 9دن لیتے ہیں۔

جبکہ اس قبل اس کام کیلئے 1سال لگتا تھا۔

مزید : عالمی منظر