ماسکو ایئرپورٹ پر امریکی سفارتی اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد

ماسکو ایئرپورٹ پر امریکی سفارتی اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (آئی این پی ) روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد کر لیا ، روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذکورہ فرد کے امریکی فوج سے تعلقات ہیں،امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کے سب سے بڑے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اسٹاف کو مارٹر شیل سے ملتی کوئی چیز ملی۔بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ مارٹر شیل ہے، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی ہے لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں تھا۔روس کی وزارت خارجہ نے سفارتی عملے کے سامان سے مارٹر شیل ملنے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔
روسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا نے اب بیرون ملک کے بعد روس کی سرحدوں میں بھی ہماری سیکیورٹی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے رکن نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارٹر شیل انہوں نے اپنے ذاتی مجموعے میں بطور شوق جمع کرنے کے لیے لیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی اصل فلائٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور انہیں اگلی پرواز سے سفر کرنا پڑا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فرد کے امریکی فوج سے تعلقات ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -