امریکہ ،طالبان مذاکرات جاری، کچھ معاملات پر معاہدہ طے پا نے کا دعویٰ

امریکہ ،طالبان مذاکرات جاری، کچھ معاملات پر معاہدہ طے پا نے کا دعویٰ

کابل(این این آئی)افغان میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے دوحہ میں جاری امریکہ طالبان مذاکرات میں کچھ معا ملا ت پر معاہدہ ہوگیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جبکہ معاہدوں کی تفصیل ابھی میڈیا سے خفیہ رکھی جا رہی ہے۔افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی اور امریکی وفد کے سربراہ زلمے خلیل زاد کے نزدیکی ذرائع کا امریکی میڈیا سے بات چیت میں کہناتھا فریقین کے درمیان کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم معاہدوں کی تفصیل ابھی میڈیا سے خفیہ رکھی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول