دی قائداعظم گروپ آف سکولز کے تمام کیمپیسسز میں ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

دی قائداعظم گروپ آف سکولز کے تمام کیمپیسسز میں ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

مردان ( بیورورپورٹ)دی قائداعظم گروپ آف سکولز کے تمام کیمپیسسز میں ٹیلنٹ ٹسٹ منعقد کئے گئے جس میں تین ہزار سے زائد طلباوطالبات نے حصہ لیا ٹیلنٹ ٹسٹ میں کامیاب دوسوسے زائد منتخب طلباء طالبات کو سکولز میں فری تعلیم اور فری بورڈنگ دی جائے گی گروپ کے ڈائریکٹر عبدالوحید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتاکہ دی قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈکالجز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں سب سے پہلے سکالر شپ کا پروگرام شروع کیا اب تک ہزاروں ذہین طلباء وطالبات کو ادارے کی جانب سے فری تعلیم دی جاچکی ہے اورادارے سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم خدامات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گروپ کے صوابی ،زیدہ ،کوٹھا ،مردان ،نوشہرہ ،چارسدہ اور پشاور میں کیمپسز میں داخلوں کی رجسٹریشن جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر