خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کیلئے ایٹا کا تحریری امتحان گراسی گراؤنڈ سوات میں منعقد

خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کیلئے ایٹا کا تحریری امتحان گراسی گراؤنڈ سوات ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کیلئے ایٹا کا تحریری امتحان گراسی گراؤنڈ سوات میں منعقد ہوا جس میں سوات، شانگلہ، بونیر اور چترال سے 1665 اُمیدواروں نے حصہ لیا ایڈیشنل ایس پی سوات خانخیل خان نے گراؤنڈ میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور امتحانی صورتحال کا جائزہ لیا دورانِ امتحان موبائل فون کے استعمال پر مختلف اضلاع کے 45 اُمیدواروں کا پرچہ منسوخ کیا گیا طلباء پر واضح کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس سمیت تمام محکموں اور اداروں سے نقل و سفارش اور اقربا پروری کا مکمل خاتمہ ہو چکا اور ایسی کسی بھی کوشش پر انہیں سخت سزا کا سامنا ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر