حکومت نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے‘ جمشید مہمند
شیرگڑھ(نامہ نگار) ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میاں نوازشریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بناکر خطرناک کھیل کھیل رہاہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک اور قوم کو کہیں کا نہیں چھوڑا آئی ایم ایف سمیت دنیا کے ہر ملک کے دروازے پر وزیراعظم بھیک مانگنے کا نیا ریکارڈ بنارہے ہیں 41قومی اہمیت کے اداروں کو فروخت کرنے کا بھونڈا مزاق ہورہاہے کہیں وزیراعظم عمران خان خزانہ بھرنے کے لئے ملک کو فروخت نہ کریں مرکزی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ہندوستان کو فوجی میدان میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرنا پاکستانی فوج کا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان کے مقام پر المدینہ چلڈرن اکیڈمی میں یوم والدین کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تقریب سے اکیڈمی کے پرنسپل محمد اقبال، ریٹائرڈ ماسٹر محمد گل،حمید صافی اور ایم پی اے کے پرسنل سیکرٹری حضرت ولی نے بھی خطاب کیااس موقع پر انہوں نے سکول کے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج لوندخو ڑ کے سابق طالب علم جگر کے کینسر میں مبتلا شہاب خان کے گھر جاکر ان کے والد کو ان کی علاج کے لئے اپنی جیب سے ایک لاکھ روپے نقد دے دئیے انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک وقوم کو مسائل سے دوچار کردیا تبدیلی کا راز کھل گیا غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے عوام پر پے درپے مہنگائی کے بم گرا کر عوام سے جینے کا حق چین لیا جارہاہے عوام بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے موجودہ حکومت سے انتقام لیں گے