صوبے میں آئی ٹی کلچر کا فروغ نہایت ضروری ہے : کامران بنگش

صوبے میں آئی ٹی کلچر کا فروغ نہایت ضروری ہے : کامران بنگش

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخو کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے صوبے میں آئی ٹی کلچر کا فروغ نہایت ضروری ہے اور اس ضمن میں ہر شعبے کواپنے ترقیاتی پروگرام میں اس طرف ترجیح دینی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان،وزیرخزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا اور سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن کے ساتھ آئی ٹی منصوبوں کے حوالے سے ملاقاتوں میں اظہار کرتے ہوئے کیا۔ملاقاتوں کے دوران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے مواصلات و تعمیرات اور ایکسائز وٹیکسیشن کے ترقیاتی منصوبوں میں آئی ٹی کی نوعیت کے حوالے سے منصوبے شامل کرنے پر زور دیا جس پر وزیر مواصلات اور سیکریٹری ایکسائز وٹیکسیشن نے رضامندی ظاہر کی۔ ملاقاتوں میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں آئی ٹی کے ذریعے آٹومیٹڈ سہولیات فراہم کرنا عوام کی فلاح کے لئے ضروری ہے تاکہ ہر شعبہ عوامی خدمات کی فراہمی جدت کے ساتھ اور بہتر انداز میں ادا کرسکیں اس لئے ہر شعبے کو اپنے ترقیاتی پروگرام میں دیگر منصوبوں کے ساتھ آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھی منصوبے شامل کرنے چاہیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر