مساجد اور مدارس دین اسلام کے مراکز ہیں‘ مولانا لطف اللہ

مساجد اور مدارس دین اسلام کے مراکز ہیں‘ مولانا لطف اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)دین اسلام کی سربلندی کیلئے اللہ کسی کا محتاج نہیں، روزقیامت تک دین اسلام کی حفاظت اللہ نے اپنے ذمہ لی ہے ۔ مدارس اور مساجددین اسلام کے مراکز ہے۔جدید علوم کے ساتھ دینی علوم کاحصول دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔ ہر ایک اپنے نیت کے مطابق سزا وجزا کاحقدار ہے ۔ ان خیالات کااظہارحضرت مولانالطف اللہ نے مدرسہ تحقیم القرآن للبنات/للبنین شیرآباد سلگرو درگئی کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سوسال سے زیادہ عمرپانے والے بزرگ عبدالرحیم روغانی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھاگیاجبکہ مہتمم دارالعلوم نورزمان خان، نائب مہتمم قاری قمرزمان، شیررحمان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر شیرینی بانٹی گئی اور دعائے خیر کی گئی۔ مولانالطف اللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو اللہ نے استطاعت دی ہو ان کو چاہئے کہ اپنے آخرت کوسنوارنے کیلئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے ۔جو نہ صرف دنیاوی فوائد رکھتے ہیں بلکہ سب سے زیادہ فائدہ آخرت کی زندگی میں انسان کو ملتاہے۔ انہوں نے تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مدرسے کی تعمیر میں اپنی بسا اوقات کے مطابق حصہ لے۔مہتمم دارالعلوم نورزمان خان نے امداد کرنے یا تعمیر میں حصہ لینے والوں کیلئے موبائیل نمبر03459342739پر رابطہ کرنے کی اپیل کی۔