مردان‘ سکندری سٹاپ فائرنگ واقعے کا زخمی اہلکار دم توڑ گیا

مردان‘ سکندری سٹاپ فائرنگ واقعے کا زخمی اہلکار دم توڑ گیا

مردان (بیورورپورٹ)صوا بی روڈ پرسکندری سٹاپ کے قریب فائر نگ کے واقعے میں زخمی ٹریفک پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا شہید پولیس اہلکار عطاء اللہ کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ گڑھی کپورہ میں سپردخاک کردیاگیا ،جنازے میں ڈی آئی جی او رڈی پی او سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی تھانہ پارہوتی کے مطابق گذشتہ روز علاقہ سکندری سٹاپ کے قریب مبینہ ملزمان بھائیوں افتخار اورامتیازپسران سراج ساکنان فارم کورونہ نے فائرنگ کرکے اینزرگئی کا ٹلنگ کے رہا ئشی رکشہ ڈرائیور مدثرکوموت کے گھاٹ اتاردیا تھاجبکہ ایک راہگیر خاتونمسماۃ (م) زوجہ عبدالرحیم سکنہ سکندرے زخمی ہوگئی تھی اس دوران ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ وہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک ٹی او عطاء اللہ اور کانسٹیبل اسحاق نے ملزمان کوگرفتارکرنے کی کو شش کی جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر بھی فائر نگ کردی جس سے عطاء اللہ لگ کر شدید زخمی ہو گیاتھاجسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر مردان ہسپتال سے پشاور منتقل کیاگیاتھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا پولیس نے ایک ملزم امتیاز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا دریں اثناء شہید ہونے والے ٹریفک ٹی او عطاء اللہ کو آبائی گاؤں گڑھی کپورہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں ڈی آئی جی محمد علی خان ،ڈی پی او سجادخان اور ایس پی اپریشن مشتاق خان اور سول انتظامیہ کے آفیسران سمیت شہریوں کی کثیرتعداد میں شرکت کی پولیس کی جاق وچوبند دستے نے شہید کوسلامی دی اس موقع پر ڈی آئی جی مردان نے ٹریفک پولیس جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑنے میں پولیس کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ واقعے کے حوالے سے تھانہ پارہوتی پولیس نے ٹریفک کانسٹیبل اسحاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر