افضل کوہستانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

افضل کوہستانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پشاور(سٹی رپورٹر) پختونخوا سول سوسائٹی نیٹ ورک نے افضل کوہستانی کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے سول سوسائٹی کے نمائندوں تیمور کمال ، گل نوازمہمند، قمر نسیم ، اشونی کمار ، مختار باچا اورقیصرخان سمیت دیگر کارکنوں نے کہا کہ افضل کوہستانی (کوہستان ویڈیو سکینڈل )کو بے نقاب کرنے ، اپنے بھائیوں اورقتل کی گئی لڑکیوں کے انصاف لئے ایبٹ آباد عدالت آیا ہوا تھا جہاں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تاہم ان کے قتل سے متعلق تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینا چاہیے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری بھی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوہستان ویڈیو سکینڈل میں لڑکیوں کے قتل سے لیکر افضل کو ہستانی کے قتل تک تمام مقتولین کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت فوری طورپر تمام قاتلوں کو جلدگرفتار کرکے انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔ مختا ر باچا نے کہاکہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے کہ شہریوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار اداکرے ۔انہوں نے تمام انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر