گوالوں نے کیمیکل و پانی ملا دودھ کے من مانے نرخ مقررکردئیے

گوالوں نے کیمیکل و پانی ملا دودھ کے من مانے نرخ مقررکردئیے

نوشہرہ(بیورورپورٹ) گوالوں نے کیمیکل و پانی ملا دودھ کے من مانے نرخ مقررکردئیے محکمہ خوراک نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی اور گوالوں و دودھ فروشان کو اپنی من مانیوں کی کھلی چھٹی دے کر قوم کی جانوں سے کھیلنے لگے نوشہرہ کے عوام کیمیکل وپانی ملا دودھ پینے سے معدے کے مختلف قسم کے امراض میں مبتلا اس سلسلے میں خدمت خلق ایجوکیشن سوسائٹی خیبرپختونخوا کے صدر استراج خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ناظم فلک نواز خان، جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کونسل کے رکن محمدولید اختر، جماعت اسلامی سرکل نوشہرہ کینٹ و کابل ریور کے امیر افتخار احمدخان، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ نواز خان نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ گوالوں اور دودھ فروشان دودھ کو گاڑھا بنانے اور زیادہ منافع کمانے کیلئے ایک خاص قسم کا کیمیکل اور پانی ملا دیتے ہیں وہ کیمیکل اتنے زہریلے ہوتے ہیں کہ اکثر علاقوں میں ضعیف العمر ، بچے اور خواتین معدے اور جلد کی خطرناک قسم کے امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن محکمہ خوراک نوشہرہ کے اہلکار وافسران اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے اپنے دفاتر میں خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ نوشہرہ کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ کرنے والوں اور گران فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ از خود نوٹس لے کر گران فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر