منشیات کی لت میں مبتلا افرا د کو معاشرے کے کار آمد شہری بنانے کی خاطر خصوصی مہم کا آغاز

منشیات کی لت میں مبتلا افرا د کو معاشرے کے کار آمد شہری بنانے کی خاطر خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے منشیات کی لت میں مبتلا افراد کومعاشرے کے کارآمد شہری بنانے کی خاطر خصوصی مہم کا آغاز کر دیا، مہم کے پہلے مرحلے میں حیات آباد، ٹاون، کینٹ ، فقیر آباد اورگلبہارسرکلز سے 330 منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لئے گئے منشیات کے عادی افراد کو مختلف ہسپتالوں اور منشیات بحالی مراکز میں داخل کرا دیا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں KTH ہسپتال میں53، LRH میں 50، ایچ ایم سی میں 10 جبکہ منشیات بحالی مراکز میں 83 افراد کو داخل کرادیا گیا ، مہم کے دوران 24 منشیات فروشوں کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر تے ہوئے سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا ، خصوصی مہم کے لئے پولیس کی 12ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں جنہوں نے کینٹ اور سٹی ڈویژن میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کے خلاف مہم میں حصہ لیا، منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے جاری کئے گئے خصوصی مہم میں ضلعی انتظامیہ کا تعاون بھی شامل رہا ،مہم کے پہلے مرحلے میں ٹاون، حیات آباد، کینٹ اور سٹی کے مختلف شاہراہوں پر سر راہ منشیات استعمال کرنے والے 330 افراد کو پولیس حراست میں لیا گیاجن میں خواتین بھی شامل تھیں ، منشیات کی لت میں مبتلا گرفتار افراد کو کار آمد شہری بنانے کی خاطر ان کو مختلف ہسپتالوں اور منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا گیا ہے جس کے دوران ابتدائی مرحلہ میںKTH ہسپتال میں53، LRH میں 50، ایچ ایم سی میں 10 جبکہ منشیات بحالی مراکز میں 83 افراد کو داخل کرادیا گیا ہے ،اسی طرح خصوصی مہم کے دوران 24 منشیات فروشوں کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں