ڈیرہ‘ پاک فوج کے تعاون سے میلہ جشن بہاراں کا انعقاد

ڈیرہ‘ پاک فوج کے تعاون سے میلہ جشن بہاراں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چودھوان میں 16مارچ بروز ہفتہ سے 18مارچ بروز سوموار2019تین روزہ ’’میلہ جشن بہاراں ‘‘کاانعقادپاک فوج کے تعاون سے علاقے کے مشران ومیلہ سرپرست اعلیٰ سردارگوہر خان بابڑاورسردارمجیب خان بابڑ کر رہے ہیں ۔ اس میلہ میں مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی محمدیعقوب شیخ اورممبرصوبائی اسمبلی سردارآغازخان گنڈہ پورہوں گے ۔ میلہ میں کشتی ، کبڈی کوڈی ،نیزہ بازی ،کتاخرگوش دوڑ، گھوڑاڈانس ،ھینڈا،وزن اٹھانا، رسہ کشی ،نائٹ والی بال ، نائب فٹ بال اورنائٹ کرکٹ کے مقابلے ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر