بلدیہ ٹاؤن،ڈاکوؤں کی فائرنگ ،3 سگے بھائی زخمی

بلدیہ ٹاؤن،ڈاکوؤں کی فائرنگ ،3 سگے بھائی زخمی

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک مکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں گھرمیں ڈکیتی کے دوران اہل خانہ کی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ اورتشدد سے تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محمد علی اور جلال زخمی ہوئے، تیسرا شخص یحییٰ پستول کے بٹ لگنے سے زخمی ہوا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد آپس میں بھائی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر