وفاقی حکومت سندھ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے، نواب وسان

وفاقی حکومت سندھ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے، نواب وسان

خیرپور (بیورو رپورٹ ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی کا پیر جو گوٹھ شہر اور دیگر مقامات پر طوفانی دورے کارکنوں سے تعزیتیں کی۔ اس موقع پر نواب علی وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے ساکھیوں پر حکومت کرنے والی وفاقی حکومت سندھ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے ۔عمران خان سندھ میں جتنے بھی جلسے کرلیں مگر انہیں سندھ میں کچھ نہیں ملے گا عمران خان کمزور وزیر اعظم اور کم عقل سیاستدان ہیں وہ قومی سیاست کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بھارت ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے مگر بھارت کاں کھول کے سن لیں کہ پاکستان کی بائیس کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاک فوج اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسیمبلی میں دھواں دار تقریر سے بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں کیونکہ ملک کے واحد لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ میں بیرزگاری ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بے گھروں کو گھر بنا کر دیں گے اور بی بی شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر سید عبدالطیف شاہ راشدی، ڈاکٹر برکت علی کانھر، الھداد جلبانی اور شرف الدین میمن کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیتں کی اور پی پی پی تعلقی پیر جو گوٹھ کے انفارمیشن سیکریٹری عبدالحمید عباسی کے والد کی جناز ہ نماز میں شرکت کی اس موقع پر سید آفتاب شاہ راشدی، سید روشن شاہ، سید اکرام شاہ، چوہدری یعقوب علی کھوکھر، ابراہیم منگریو، شیر کانھر، فیروز علی کانھر، غلام رسول سومرو، راجا ثقلین انصاری وہ دیگر موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر