سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جا رہے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔