نندی پور کیس : راجہ پرویزاشرف اوربابر اعوان پرآج فرد جرم عائد کی جائےگی

نندی پور کیس : راجہ پرویزاشرف اوربابر اعوان پرآج فرد جرم عائد کی جائےگی
نندی پور کیس : راجہ پرویزاشرف اوربابر اعوان پرآج فرد جرم عائد کی جائےگی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بابر اعوان کےخلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔

نندی پور پاور پراجیکٹ میں بابراعوان، سابق وزیراعظم پرویز اشرف، سابق سیکرٹری قانون مسود چشتی ، ریاض کیانی، ڈاکٹر ریاض محمود، سابق ریسرچ کنسلٹنٹ وزارت قانون شمائلہ محمود ملزمان میں شامل ہیں۔

احتساب عدالت نامزد ساتوں ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کررکھا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر منصوبے میں تاخیر پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کے لیے معاملہ نیب کوبھیجا تھا۔پیپلزپارٹی کے دورمیں وزرا کی ملی بھگت سے منصوبے میں 2 سال کی تاخیر ہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ 11 فروری کو عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد