انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت ...
انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ،عدالت نے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف تمام درخواست کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت ہوئی،حمزہ شہباز کے جانب سے وکیل اعظم نذیر پیش ہوئے ۔عدالت نے حمزہ شہبازکی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے اور انکم سپورٹ لیوی ٹیکس ایکٹ کیخلاف تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔درخواست میں وفاقی وزارت قانون ،وزارت مذہبی اموراور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست پرمزیدکارروائی 19 مارچ کوہو گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور