وزیراعظم نااہلی کیس،جسٹس شاہد وحید نے سماعت سے معذرت کر لی

وزیراعظم نااہلی کیس،جسٹس شاہد وحید نے سماعت سے معذرت کر لی
وزیراعظم نااہلی کیس،جسٹس شاہد وحید نے سماعت سے معذرت کر لی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی ،ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے درخواستوں کی سماعت پر معذرت کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عمران خان آرٹیکل 63،62 پرپورا نہیں اترتے،استدعا ہے کہ عدالت وزیراعظم کونااہل قراردے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار حلقے کاووٹرنہیں،عدالت نے استفسارکیا کہ درخواست کسی بھی سٹیج پرفائل ہوسکتی ہے۔اگردرخواست گزار ووٹر نہیں ہے تو کیوں فائل نہیں کر سکتا۔ جسٹس شاہدوحید نے درخواستوں پرسماعت سے معذرت کرلی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور