وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات،ملک کی داخلی وخارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات،ملک کی داخلی وخارجی سکیورٹی ...
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات،ملک کی داخلی وخارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،پاکستان اپنے دفاع کاحق استعمال کرتارہےگا،وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے جارحیت کوبھرپوراندازمیں ناکام بنایا،قوم کومسلح افواج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد