معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب "پاکستانیوں کے مغالطے " شائع ہو گئی

معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب "پاکستانیوں کے مغالطے " شائع ہو گئی
معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب

  

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف کالم نگار یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب "پاکستانیوں کے مغالطے " شائع ہو گئی ہے۔ تقریبا ساڑھے تین سو صفحات کی اس کتاب میں سماجی موضوعات پر سو سے زائد کالم شامل ہیں جن میں سے زیادہ تر کالم پاکستانیوں کے عمومی رویوں کے بارے میں ہیں۔

یاسر پیرزادہ نے اپنے مخصوص طنزیہ اور ہلکے پھلکے انداز میں ہمارے سماجی رویوں اور معاشرے کے منافقانہ پن پر تنقید کی ہے اور پاکستانیوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے مغالطوں کو بے نقاب کیا ہے۔ کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پہلا حصہ 'میں، تم اور پاکستان' ہے جس میں پاکستان کی تاریخ، قائد اعظم، علامہ اقبال اور سقوط مشرقی پاکستان کے موضوعات پر کالم ہیں ، دوسرے حصے کا نام "ملا، فلسفی اور سائنس ' ہے اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس میں فلسفہ، سائنس، مذہب اور روحانیت کے موضوعات پر مضامین شامل ہیں  جبکہ تیسرے حصے کا نام 'بالغوں کے لیے ' ہے جس میں پاکستانی کلچر، پاکستانیوں کے مزاج، عورت کی آزادی اور محبت کے موضوعات پر کالم شامل ہیں۔ کتاب  ساگر پبلشرز (04237230423) نے لاہور سے شائع کی ہے ۔

مزید : ادب وثقافت /علاقائی /پنجاب /لاہور