”ہار ہار کر تھک گیا ہوں “ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے مسلسل ناکامیوں کے بعد بڑا اعلان کردیا

”ہار ہار کر تھک گیا ہوں “ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے مسلسل ناکامیوں ...
”ہار ہار کر تھک گیا ہوں “ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے مسلسل ناکامیوں کے بعد بڑا اعلان کردیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل کی سب سے ناکام ترین ٹیم لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد رانا انتہائی مایوس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا ’ہار ہار کر تھک گیا ہوں شکست پر لاہوریوں سے معافی مانگتا ہوں‘۔ فواد رانا نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سیزن میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا یہ چوتھا سیزن چل رہا ہے اور لاہور قلندرز کو یہ ’ اعزاز‘ حاصل ہے کہ وہ ہر بار ہی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے آئی ہے۔

مزید : PSL /PSL News Update