حسن نثارنے بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات کی اہم وجہ بیان کردی

حسن نثارنے بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات کی اہم وجہ بیان کردی
حسن نثارنے بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات کی اہم وجہ بیان کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے باہمی تعلق کی سب سے بدترین صورت یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے ہیں ، ایک دوسرے کی زبانیں کاٹتے رہے ہیں،بلاول کی نواز شریف سے ملاقات اپنے بچاﺅ کی جنگ ہے ، یہ کوئی تحریک کا معاملہ نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے باہمی تعلق کی سب سے بدترین صورت یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے ہیں ، ایک دوسرے کی زبانیں کاٹتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بندریا کے بارے میں مشہور ہے کہ جب اس کے پاﺅں جلنے لگتے ہیں تو وہ اپنے بچے نیچے لے لیتی ہے ، بلاول کی نواز شریف سے ملاقات اپنے بچاﺅ کی جنگ ہے ، یہ کوئی تحریک کا معاملہ نہیں ہے ، ان کو 21کروڑلوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مزا آتاہے ، بلاول نواز شریف ملاقات سے کچھ بھی نہیں ہوگا ، اس سے کوئی نتیجہ نکالنا بوگس ہے ۔

مزید : قومی