آئینی ماہر بابر ستار نے نواز شریف کی صحت پر خطرنا ک کھیل کے نتائج سے آگاہ کردیا

آئینی ماہر بابر ستار نے نواز شریف کی صحت پر خطرنا ک کھیل کے نتائج سے آگاہ ...
آئینی ماہر بابر ستار نے نواز شریف کی صحت پر خطرنا ک کھیل کے نتائج سے آگاہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہربابر ستار نے کہاہے کہ موجودہ ماحول میں نواز شریف کوجیل میں کچھ ہوتا ہے جو کہ نواز شریف کا خاندان اور ان کے سپورٹر ز کہہ رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو پھر کیا ہوگا ؟ یہ ایک خطر ناک کھیل ہے ، یہ نہیں کھیلناچاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سے کسی نے بھی یہ بات نہیں کی کہ وہ تحریک چلانا چاہتی ہیں، سوشل میڈیا دیکھ لیں تو لوگ آج بھی عمران خان کے بیانات چلاتے ہیں کہ کل ان کے بیانات کیا تھے اور آج کیا ہیں ؟

انہوں نے کہا اگر نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو کیا ہوگا ، کیا لوگ یہ سوال پوچھیں گے کہ کیادوائیاں عمران خان نے دیں تھیں یا ٹیکے عمران خان نے لگائے تھے ؟ موجودہ ماحول میں نواز شریف کوجیل میں کچھ ہوتا ہے جوکہ نواز شریف کا خاندان اور ان کے سپورٹر ز کہہ رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو پھر کیا ہوگا ؟ یہ ایک خطر ناک کھیل ہے ، یہ نہیں کھیلناچاہئے ، بلاول بھٹوزرداری اور نواز شریف کی ملاقات ایک اچھی بات ہے ، اس کو اس طرح نہیں دیکھنا چاہئے ۔

مزید : قومی