مظہر عباس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین بلدیاتی انتخابات میں سمجھوتے سے متعلق اہم بات کردی

مظہر عباس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین بلدیاتی انتخابات میں سمجھوتے سے ...
مظہر عباس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین بلدیاتی انتخابات میں سمجھوتے سے متعلق اہم بات کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حالات کسی تحریک کے متقاضی نہیں ہیں اور تحریک چلانا مسلم لیگ ن کے ڈی این اے میں نہیں ہے ، البتہ دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین بلدیاتی انتخابات میں سمجھوتہ ہوسکتاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کی نواز شریف سے ملاقات بہت اچھی بات ہے ، ہماری سیاست میں سارے سیاستدان ایک دوسر ے کیخلاف ایسی زبان استعمال کرتے رہے ہیں لیکن غمی میں کسی کی عیادت کرنا یا کسی سے ملاقات کرنا ایک اچھا اشارہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں زبان کا خراب استعمال بہت دور لے جاتاہے ، ایک دوسرے سے اختلاف کرناچاہئے لیکن معاملات کو ایک حد سے آگے نہیں لے جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حالات کسی تحریک کے متقاضی نہیں ہیں اور تحریک چلانا مسلم لیگ ن کے ڈی این اے میں نہیں ہے ، البتہ دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف جو زبان استعمال کی جاتی رہی ہے ، اس میں کمی آئے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی سمجھوتہ ہوسکتاہے ۔

مزید : قومی