حکومت علاج کیلئے نواز شریف کی سزا معطل کرسکتی ہے :مجیب الرحمان شامی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس قانون کے مطابق اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی پیرول پر رہا کرسکتی ہے ، عمران خان یہ کام کرسکتے ہیں ، نواز شریف کو پیرول پر رہا کیا جا سکتا تاکہ وہ اپناعلاج کروالیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ حکومت کے پاس قانون کے مطابق اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی پیرول پر رہا کرسکتی ہے ، سزا معطل کرسکتی ہے ، نواز شریف کو پیرول پر رہا کیا جا سکتا تاکہ وہ اپناعلاج کروالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سات سال اور پانچ سال کی قید میں ضمانت مسئلہ نہیں ہوتی بلکہ سزائے موت اور عمر قید کی صورت میں ضمانت ملنا مشکل ہوتی ہے، نواز شریف کے معاملے میں سپریم کورٹ کی بجائے حکومت کیوں نہیں فیصلہ لیتی ؟ اورہمارے سیاسی ماحول میں جو منفی پن پھیلا ہوا ہے اس کا خاتمہ کرتی ، عمران خان یہ کام کرسکتے ہیں۔