بے نامی اکاوئنٹس کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام میں کتنی رقم ملے گی ؟پاکستانیوں کو بڑا موقع مل گیا

بے نامی اکاوئنٹس کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام میں کتنی رقم ملے گی ...
بے نامی اکاوئنٹس کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام میں کتنی رقم ملے گی ؟پاکستانیوں کو بڑا موقع مل گیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک میں بے نامی اکاونٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاونٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاونٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاونٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں، 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان بے نامی اکاونٹس کی نشاندہی پر4 فیصد کے علاوہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاونٹس کی نشاندہی پرمالیت کا 3 فیصد اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے۔بے نامی اکاونٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے، ایف بی آرایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاونٹس، بےنامی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد پرہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ہفتے پہلے ایکٹ کو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : قومی