بھارتی فوج نے پاکستان کے شہریوں پر حملہ کردیا، شہادتیں
راولپنڈی / مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے غلام حسین کا تعلق بار کوٹ جبکہ نوشاد بی بی کا تعلق سوکا گاﺅں سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا ، جوابی کارروائی میں بھارت کی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔