صوبائی وزیر محمود الرشید نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حوالے سے صاف جواب دیدیا

صوبائی وزیر محمود الرشید نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حوالے سے صاف جواب ...
صوبائی وزیر محمود الرشید نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حوالے سے صاف جواب دیدیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر محمود الرشید نے کہاہے کہ حکومت کے پاس کوئی ایسی طاقت نہیں ہے کہ وہ ایک قیدی کو جس کو سزا ہوچکی ہے علاج کرانے کیلئے ملک سے باہر بھجوادے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہماری یہ خواہش رہی ہے ، میاں صاحب کو ان کی اپنی خواہش پر واپس جیل بھیجاجاتاہے ، اپوزیشن ، ن لیگ مل کرسارے معاملے کوسیاست کی نظر کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کوئی ایسی طاقت نہیں ہے کہ وہ ایک قیدی کو جس کو سزا ہوچکی ہے علاج کرانے کیلئے ملک سے باہر بھجوادے ، اگر سپریم کورٹ ان کو اجازت دے دیتی ہے تو ٹھیک ہے بصورت دیگر دوسری صورت یہ ہے کہ نواز شریف اپنے ڈاکٹر کو علاج کیلئے بلالیں ۔

مزید : قومی