مسلم لیگ ن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

مسلم لیگ ن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ
مسلم لیگ ن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ اس وقت ن لیگ مزاحمت اور سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے لیکن اس کے لئے نواز شریف کی اجازت ضروری ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کے کیس میں حکومت کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ، ہسپتال میں علاج کے نام پر مذاق بنایا گیا ، ڈاکٹر صاحبان کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا مینڈیٹ ہے ، اس چیز کا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ مزاحمت اور سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے لیکن اس کے لئے نواز شریف کی اجازت ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت پر اس وقت اندر سے بہت دباﺅ ہے اور کارکن نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور ان میں بہت بے چینی پائی جاتی ہے ۔

مزید : قومی