عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2ارب روپے کا نقصان

عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2ارب روپے کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) عمرہ پروازیں بند ہونے سے پی آئی اے کو ایک ماہ میں 2ارب روپے کا نقصان ہوا، پابندی سے قومی ائر لائن کی ہفتہ وار 47 پروازیں معطل جبکہ 50ہزار زائرین متاثر ہوئے۔پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی جدہ کیلئے 34اور مدینہ کیلئے 13 پروازیں شیڈول ہیں، بزنس ویزہ اور اقامہ مسافروں کی کم تعداد کے باوجود پروازیں چلانے پر مجبور ہیں، 31 مارچ تک عمرہ زائرین(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کی ٹکٹس منسوخ کی گئی ہیں، قطر اور ایران پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
نقصان