تونسہ، کوٹ قیصرانی میں بڑے پیمانے پربجلی چوری بے نقاب، کارروائی شروع

تونسہ، کوٹ قیصرانی میں بڑے پیمانے پربجلی چوری بے نقاب، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) کوٹ قیصرانی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔بھاری جرمانے عائد کرکے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئیں۔ایکسین تونسہ ڈویڑن انجینئر محمد علی یاسر کی سربراہی میں ایس ڈی او تونسہ رورل سب ڈویڑن پر مشتمل ٹیم نے 8گھروں اور دکانوں کو ڈائریکٹ سپلائی سے فراہم کی جانے والی بجلی چوری پکڑلی۔ ٹیم نے موقع سے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

تاریں اور بجلی تنصیبات اْتارکر قبضہ میں لے لیں۔ ایکسین تونسہ ڈویڑن نے بتایاکہ پکڑے جانے والے بجلی چور عادی ہیں ان کے خلاف پہلے بھی بجلی چوری کرنے پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔بجلی چوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں۔جبکہمیپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 110بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر19لا کھ 19 ہزار روپے جرمانہ عائد۔11ایف آئی آرز درج۔8مارچ 2020?ء کو ملتان میں 16گھریلوصارفین کو19950یونٹس چوری کرنے پر400362 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 18 گھریلوصارفین کو14611یونٹس چوری کرنے پر201643روپے جرمانہ اور6مقدمات درج،وہاڑی میں 10گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو29148یونٹس چوری کرنے پر 287538 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7352یونٹس چوری کرنے پر 143805روپے جرمانہ، ساہیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو21847یونٹس چوری کرنے پر309847روپے جرمانہ اورتین ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان میں 12گھریلو صارفین کو12831 یونٹس چوری کرنے پر191300روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،مظفر گڑھ میں 11گھریلوصارفین کو10558یونٹس چوری کرنے پر126132 روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 10 گھریلوصارفین کو7176 یونٹس چوری کرنے پر128641روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 9 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو11487یونٹس چوری کرنے پر126098 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
کارروائی