مظفرگڑھ: ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری

مظفرگڑھ: ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری

  

مظفرگڑھ،چو ک سرورشہید (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ بحیثیت سربراہ ضلعی انتظامیہ کوشش ہوتی ہے کہ ضلع کی عوام کو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے، ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور خوشیاں بانٹی جائیں، ضلع کی عوام (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے یہ بات انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ ضلع کی عوام کیلئے بہتر سے بہتر کر سکوں، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ کی صحافی برادری نے مجھے بڑی عزت دی ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان آر یو جے سید شفقت حسین گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے، صحافی تنقید سے نہ گھبرایا کریں زرد صحافت کا الزام جھوٹے لوگ لگارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے صحافیوں کے مسائل کچھ اور ہیں اور علاقائی صحافیوں کے مسائل کچھ اور ہیں، ہمارے حکومت وقت سے کچھ مطالبات ہیں جن میں صحافیوں کی انشورنس اور صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء وغیرہ شامل ہیں، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے تو 15اپریل سے تحریک کا آغاز کریں گے، قبل ازیں سینئر صحافی گروپ جوائنٹ ایڈیٹرشوکت اشفاق نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دے اور اپنے اپنے ادارے کی پالیسی کو مد نظر رکھیں، سرائکی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین فراز احمد نون نے کہا کہ صحافی عظیم مجاہد ہے جو جان کی پروا کئے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے اور اپنی قوم اور خطہ کیلئے آواز بلند کرتا ہے، سابق ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ میں صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ جاگیرداروں، وڈیروں کے خلاف لکھتے ہیں،مرکزی جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے کہا کہ ہم کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کے خلاف ہیں،ہم نے علاقائی صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے، سینئر صحافی و براڈ کاسٹر رانا امجد علی امجد نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں صحافی کو وہ سہولیات میسر نہیں جس کا وہ حقدار ہے، کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے صحافیوں کو جو سہولیات میسرہیں وہ سہولیات علاقائی صحافیوں کو میسر نہیں، حکومت ہمارے مسائل کو بھی حل کرے، صوبائی جنرل سیکرٹری رضوان الحسن قریشی نے شرکاء کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور بتایا کہ 2008سے آغاز کرنے والی یہ تنظیم آج پورے پاکستان میں متحرک ہے اور علاقائی صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے، بعد ازاں تحصیل کوٹ ادو آر یو جے کے نو منتخت عہدیداروں سے سید ظفر پیرزادہ، تحصیل علی پور کی تنظیم سے سیدطاہر شاہ، تحصیل جتوئی کی تنظیم سے ڈاکٹر محمد زکریا، تحصیل مظفرگڑھ کی تنظیم سے جمشید خان دستی جبکہ ضلعی تنظیم سے سید شفقت حسین گیلانی نے حلف لیا، نظامت افضل چوہان نے کی.تقریب میں معزز مہمانوں کو سرائیکی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

آر یوجے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -