کہروڑ پکا:ن لیگ کے سینئر کارکن افضل کشمیری اللہ بخش خان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

کہروڑ پکا:ن لیگ کے سینئر کارکن افضل کشمیری اللہ بخش خان ساتھیوں سمیت پی ٹی ...

  

کہروڑپکا(سٹی رپورٹر)کہروڑپکامیں ن لیگ کے سینئرکارکن افضل کشمیری اور اللہ بخش خاں ہزاروں حمایتوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ن لیگ کے اہم کارکن(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

افضل کشمیری اور سابقہ امیدوار وائس چئیر مین ن لیگ حاجی اللہ بخش خان نے اپنے علاقے کے وڈیروں سردار عاشق حسین خان بلوچ،حاجی گل محمد خان بلوچ،امیر خان بلوج، ڈاکٹر حاجی رفیق بلوچ، منظور خان بلوچ اور دیگر دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس کو علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی شمولیت کے دوران مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں کشمیری خان اور سابقہ وائس چیئرمین ن لیگ حاجی اللہ بخش خان بلوچ اور دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر عمر خان کانجو نے مبارکباد پیش کی اور انہیں پی ٹی آئی میں ویلکم کیا اور انھیں علاقہ رندجادہ میں ترقیاتی کاموں کی یقین دہانی بھی کرائی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر نجم بخاری نے کشمیری خان اور سابقہ وائس چیئرمین نون لیگ حاجی اللہ بخش خان کو پی ٹی آئی میں ویلکم کیا اور مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کرے گی۔

شامل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -