ٹیکس گزاروں کو سہولت دینا ایف بی آر کی ذمہ داری ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

ٹیکس گزاروں کو سہولت دینا ایف بی آر کی ذمہ داری ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں ٹیکس چالان جمع کرنے کے باوجود ڈکلیئریشن جمع کرانے سے محروم رہ جانے والے کیسز سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواست جمع کرانے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

والے افراد کا موقف ہے کہ بارہ ہزار افراد نے سال دوہزار انیس میں حکومت کو تقریبا 2.6 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا، لیکن ایف بی آر کے آن لائن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے میں ناکام رہے۔جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر سے متاثرہ ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ٹیکس گزاروں کو مناسب ٹیکنیکل سہولیات دینا ایف بی آر کی بنیادی ذمہ داری ہے،جس کی فراہمی میں ایف بی آر ناکام ہوا۔جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز)،ممبر لیگل،ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو طلب کرنے کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -