شجاع آباد 7سالہ بچی کیساتھ بداخلاقی،پولیس آپریشن،3ملزم گرفتار

شجاع آباد 7سالہ بچی کیساتھ بداخلاقی،پولیس آپریشن،3ملزم گرفتار

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پولیس تھانہ شجاع آباد نے چاہ پیپل والا میں سات سالہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں بچی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کی نانی شمیم بی بی۔اللہ بچایا اور ماموں محمد آصف کے نام شامل ہیں۔واضح رہے بچی کے والد محمد ساجد کے مطابق ایک روز قبل 7 سالہ بچی کو نانی کے گھر جانے پر ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 99/20 بجرم 376 مورخہ 9/3/2020 درج کرکے کاروائی پولیس شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -