بہاولپور:ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کامطالبات منظوری کیلئے 37ویں روز بھی دھرنا، نعرے بازی

بہاولپور:ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کامطالبات منظوری کیلئے 37ویں روز بھی ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 37 ویں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا۔محکمہ انہار،پبلک ہیلتھ،ہائی وے،بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ،ٹی ایم اے کے ڈپلومہ ہولڈرز سب انجینئرز اور ایس ڈی اوز نے احتجاجی دھرنا میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بازی کی۔صدر جنوبی پنجاب ہلال خان نے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب انجینئرز ملکی تعمیراتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور آج ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے یہ سب انجینئرز اپنے حق کے سراپا احتجاج ہے اور حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل الاؤنس اور سروس سٹریکچر کا مطالبہ جائز اور ہمارا حق ہے اس میں مذید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔لہذا پنجاب حکومت 2019 ء میں جس طرح ایس ڈی او ز کو ٹیکنیکل الاؤنس دیا تھا ہمیں بھی اسی طرز پر ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان کرئے۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -