پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک معاشی طورپر کمزور، عاطف مزاری
را جن پور(نا مہ نگار) پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے غر بت بیرو ز گا ری مہنگا ئی کا خاتمہ کر نے کی اہلیت و صلا حیت نہیں رکھتی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
اور معا شی بد حالی بڑ ھتی جا رہی ہے اور کمر تو ڑ مہنگا ئی نے عوام کو خود کشیو ں پر مجبور کر دیا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کے سا بق ایم پی اے سردار عا طف خان مزاری نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں ملک بھر میں ریکا رڈ تر قی ہوئی اور سی پیک سمیت بڑے بڑے میگا پرو جیکٹس مسلم لیگ ن نے شروع کروا ئے تھے اور ہم نے پسما ند ہ تحصیل رو جھا ن کے علا قوں میں را بطہ سڑو کو ں کا جا ل بچھا یا اور نہری نظام کا عوام کو بہتر ین تحفہ دیا اور تعلیمی پسما ندگی دور کر نے کیلئے کا لج بنوا ئے اور انہو ں نے کہا کہ سا بق و زیر اعظم میا ں محمد نواز شریف اور سا بق وزیر اعلی میا ں شہبا ز شر یف نے پا کستان کو تر قی اور خو شحالی کی راہ پر گا مزن کیا اور ان کے تا ریخی دور میں ملک کی معیشت مضبوط اور قوم خو شحال تھی اور ان کے تا ریخی دور کے بعد اب پی ٹی آئی کے دور میں غر بت اور بحرانو ں کا دور دورا ہے اور پی ٹی آئی نے ملک کو معا شی طور پر بہت کمزور کر دیا ہے۔ اس موقع پر خادم حسین مزاری، حبیب اللہ مزاری،انس علی مزاری، عثمان علی مزاری، کلیم اللہ مزاری، حفیظ اللہ مزاری و دیگر مو جو د تھے ۔
عاطف مزاری