پاکستان میں لوگ عمران وائرس کا شکارہوکرمررہے ہیں،محمد خان ڈاہا

پاکستان میں لوگ عمران وائرس کا شکارہوکرمررہے ہیں،محمد خان ڈاہا

  

عبدالحکیم، شاخ مدینہ (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) نون لیگ کے ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا نے عبدالحکیم کے قریب سدھناء ملتان لنک کینال اور راجباہ فاضل شاہ پر چار کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے پلوں کی تعمیر و تکمیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کہا کہ چور چور کر راگ الاپنے والے عمران خان کی اپنی ٹیم میں شامل آٹا اور چینی چور بے نقاب ہو گئے ہیں پاکستان کے عوام اب باشعور قوم ہیں ان کو آپ نے بہلا پھسلا کر تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا محمد خان ڈاہا نے کہا کہ آپ کی طرف سے تحفے میں دی گئی مہنگائی کے ہاتھوں پیسے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں دنیا میں لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو کر مر رہے ہیں پاکستان میں لوگ عمران وائرس کا شکار ہو کر مر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرے قائد میاں نوازشریف عالمی سازشوں کا شکار ہوکر احتساب کے نام پر موجودہ حکمرانوں کے انتقام بھینٹ چڑھ کر مشکلات سے دوچار ہیں کھڑکو دھڑکو قسم کے وزیروں سے حکومت نہیں چل رہی اپنی نااہلی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے میاں صاحب کی بیماری کو تنقید کا نشانہ بناکر سیاست چمکا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو ہمیشہ حب الوطنی کی سزا دی گئی پہلے انکا قصور ایٹمی دھماکے تھا اب سی پیک ہے. اس موقع پر نون لیگ کے سابق رکن رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فضل الرحمن سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی محمد عرفان خان ڈاھا، چوہدری بشیر احمد بگو آرائیں، چوہدری رمضان آرائیں، چوہدری محمد فیاض آرائیں، چوہدری خادم حسین آرائیں اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

محمد خان ڈاہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -