خانیوال: پاک فوج کے سپاہی شہید محمد عامرآبائی گاؤں میں سپرد خاک

خانیوال: پاک فوج کے سپاہی شہید محمد عامرآبائی گاؤں میں سپرد خاک

  

خانیوال(بیورو نیوز،نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) خانیوال سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہید سپاہی محمد عامر کی نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے شرکت کی۔پاک فوج کے شہید جوان محمد عامر کی نماز جنازہ ان کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

آبائی گاوں چک نمبر 71۔دس آر میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہید ہمارا فخر ہیں اور ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کاجوان محمد عامر ہمارے سر کا تاج ہے جس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی ملکی سالمیت پر جان قربان کرنے والے سپاہی شہید محمد عامر کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ پاک فوج کے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں عامر شہید کی جواں مردی اور جان کی قربانی تمام پاکستانیوں کے لیے قابل تقلید عمل ہے پولیس بھی ان کے نقش قدم پر چل کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرے گی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -