پیپلزپارٹی کارکنان آئندہ بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، علی حیدر گیلانی

پیپلزپارٹی کارکنان آئندہ بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، علی حیدر ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سید علی حیدر گیلانی ایم پی اے نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں کریں اور عوام کو اس سلسلہ میں متحرک کریں (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو آگے لائے گی۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈرحلقہ 260رئیس سہیل واحد کھوکھرسے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو پارٹی کی پنجاب میں کامیابی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور اس ضمن میں پارٹی کے سینئر ورکروں کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں متحرک کر رہے ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں غریبوں اور نچلے طبقے کے افراد کو عزت نفس دینے کے علاوہ ان کے معاشی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ اور آج بھی بھٹو کا نام ملک بھر میں مظلوم طبقے میں عزت و احترام اور پیار و محبت سے لیا جاتا ہے اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی موجود تھے۔

حیدرگیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -