ریلوے کالونی خانیوال میں وارداتیں، کارروائی کے بعد ایک ملزم گرفتار

ریلوے کالونی خانیوال میں وارداتیں، کارروائی کے بعد ایک ملزم گرفتار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے کالونی خانیوال میں وارداتیں کرنے والاملزموں کے گروہ کوقابوکرنے کے لئے کاروائی میں ایک ملزم ریلوے پولیس کے ہاتھ چڑھ گیا۔گینگ کے دیگرملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،ملزموں کی رشتہ دارخواتین کاملزموں کو(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

چھروانے کے لئے پویس پارٹی پرحملہ ناکام،ایس ایچ او ریلوے اور اے ایس آئی ملک ارشد پولیس کانسٹیبل مجاہد،جمال،خضر عباس،محمد سعد کی دبنگ کاروائی ملزم اضرارلحق گرفتار ایس ایچ او ریلوے و دیگرپولیس ملازمین کو مخبری تھی کہ ریلوے کالونی اور ملحقہ علاقوں میں رات کو وارداتیں کر نے والا بڑا گینگ جووارداتوں کے بعد ریلوے کالونی کے جھنڈے والے گھر آ کر چھپ جاتے ہیں۔ایس ایچ او ریلوے نے رات کو ناکہ بندی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی گرفتاری پر جھنڈے والا گھر کی ایک درجن سے زائد خواتین نے پولیس سے سخت مذاحمت کی اس کے باوجود بھی پولیس ملازمین نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تاہم باقی ملزم فرار ہوگئے یاد رہے کہ عرصہ دراز سے کسی ایس ایچ او ریلوے نے ان ملزموں کے خلاف کاروائی کی ہمت نہ کی تھی لیکن ایس پی ریلوے ملتان کی ہدایت پر ایس ایچ او ریلوے اور اس کی ٹیم نے کامیاب کاروائی کی ہے ریلوے کالونی کے مکینوں نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے ان کاکہناہے کہ اب ہم سکون کی نیند سو سکیں گے۔

ملزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -