پراسیکوٹرز کوکیسوں میں مزید محنت، تیاری کرنیکی ضرورت، عارف کمال نون

پراسیکوٹرز کوکیسوں میں مزید محنت، تیاری کرنیکی ضرورت، عارف کمال نون

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کی میٹنگ منعقد کی گئی، ملتان میں میٹنگ کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمر فاروق خان غلیزئی نے میزبانی کے انتظامات سنبھالے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

۔ اس موقع پر پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پراسیکوٹرز کو چھوٹے بچوں، خواتین، اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور انکے کیسز میں مزید محنت اور تیاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مجرمان کو ریلیف نا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹیگیشن کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتوں میں کیسز کی پیروی کریں اور مجرموں کو انکے انجام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے بڑھتے کیسز میں پراسیکوٹرز اور عملہ کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ بھی کیا جنکو پراسیکوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔تقریب میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پبلک پراسیکیوٹرز جن میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملتان محمد عمر فاروق خان غلیزئی، محمد عبدالودود ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ملتان ریجن، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خانیوال رانا ثمر عباس، لیہ سے نیاز علی نیاز، بھکر سے راجہ محمد نثار خان، راجن پور سے غضنفر عباس،مظفر گڑھ سے خضر اقبال، بہاولپور سے محمد صادق رحمنٰ، ڈیرہ غازیخان سے گلزار احمد صابر، وہاڑی سے ذوالفقار علی مجاہد، رحیم یار خان سے طارق جاوید، لودھراں سے محمد آفتاب ظفر اور جھنگ سے علی حسن سمیت دیگر شریک تھے۔

عارف کمال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -