چین نے ٹڈ ی دل کے خاتمے میں پاکستانی کسانوں کے دل جیت لئے

چین نے ٹڈ ی دل کے خاتمے میں پاکستانی کسانوں کے دل جیت لئے

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی کسانوں نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے چین کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں،چین نے ہمیں ایک نئی امید دی ہے، ہم محسوس کرتے ہیں کہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

ہم اس آفت کو شکست دے سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق چین کی طرف سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پیر کے روز چارٹرڈ فلائٹ پر کراچی پہنچی، گوادر پرو ایپ کی رپورٹ کے مطابق امداد میں 50000 لیٹر متھلین اور 14 ہوا سے چلنے والے اعلی کوالٹی کے ریموٹ سپریر شامل ہیں،کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 70 ڈرونز جو کیڑے مار ادویات کے سپرے کے لئے استعمال ہوتے ہیں وہ اور مزید دیگر سامان سمندری راستے سے پاکستان پہنچے گا۔

ٹڈی دل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -