ڈاکوؤں کاپولیس پارٹی پرحملہ، جوابی فائرنگ سے1ملزم زخمی

ڈاکوؤں کاپولیس پارٹی پرحملہ، جوابی فائرنگ سے1ملزم زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نمائندہ خصوصی)گولی لگنے سے موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث ایک ملزم زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی کے مطابق رات دو بجے کے قریب تین مسلح افراد نے زور کوٹ پل پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینا اسی دوران پولیس کی گشت(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

پارٹی بھی وہاں پہنچ گئی جس کو دیکھ کر ملزمان موٹر سائیکل پر نہر کنارے کی طرف بھاگے پولیس کی گشت پارٹی نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کا پیچھا کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر موٹر سائیکل سوار افراد نے بجائے موٹر سائیکل روکنے کے پرانی مچھلی منڈی قریب امام بارگاہ چھوٹی گلی میں موٹر سائیکل لیکر بھاگنے کی کوشش کی اسی دوران موٹر سائیکل سلپ ہوگیا جس پر ایک ملزم گرگیا باقی دو نے بھاگتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کے جوانوں نے بھی جوابی فائر کیا کراس فائرنگ میں پولیس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا ایک ملزم شکار ہوگیا جس کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا گرفتار ملزم کی شناخت زین ولد احسان جٹ کے نام سے ہوگئی ہے زین کا والد بھی خود پولیس ملازم بتایا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھی فرار ملزمان کی بھی شناخت ہوگئی ہے‘ پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
حملہ