بہاولپور:ریجنل بلڈ سنٹرعملے کی لاپروائی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

بہاولپور:ریجنل بلڈ سنٹرعملے کی لاپروائی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل بلڈسنٹر جب سے پرائیویٹ ہواہے مریضوں اورلواحقین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے بلڈبینک عملہ خون دینے والوں کوذلیل خوار کرتے ہیں ڈیوٹی ختم ہوجانے کاکہہ کرقبل ازوقت ہی ڈیوٹی سے غائب ہوجاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بلڈبینک عملہ کی غفلت اورہٹ دھرمی کی بناپرمتعددمریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ہیں گزشتہ روز قبل سی سی یوکے آئی سی یووارڈ میں داخل ڈاکٹرمحمدافضل انصاری کوجب بلڈ لگایاگیاتوخون ری ایکشن کرگیا جس سے اس کی زندگی خطرے میں چلی گئی ہے اس طرح دیگروارڈز میں بھی یہی صورتحال ہے مریض اورلواحقین شدید پریشانیوں میں مبتلاہیں۔مریضوں کے لواحقین محمداکرم، حاجی اسماعیل، عبدالغفار،محمدندیم، شوکت علی، محمداقبال اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بلڈبینک کومریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی خاطر پرائیویٹ کیاتھالیکن یہاں مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے کافی مقدار میں خون موجود ہونے کے باوجود نہ توخون کے بدلے دوسرے گروپ کاخون دیاجاتاہے اورنہ ہی انکا خون ان کے مریضوں کولگایاجاتاہے بلکہ تازہ خون حاصل کرکے دوسرے اضلاع کے بلڈبینکوں میں بھجواکر غیرمعیاری اورمضرصحت خون ان کے مریضوں کولگایاجاتاہے۔ انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور ایف آئی اے سے سخت نوٹس لے کرکاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔