بداخلاقی کیس، پولیس کانسٹیبل بلال کی عبوری ضمانت میں توسیع
ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے اور قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل بلال کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم بلال نے 26 فروری کو عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
کی گئی تھی۔فاضل عدالت میں ملزم پولیس کانسٹیبل بلال نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے خاتون (الف) کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس نے لڑکی سے زیادتی کی اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لئے بلیک میل کیا۔