ہائی کورٹ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی غلام محمد نور، رضا ربانی کھر کی اینٹی کرپشن کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج

ہائی کورٹ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی غلام محمد نور، رضا ربانی کھر کی اینٹی ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق ایم این اے غلام محمد نور ربانی کھر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

اور رضا ربانی کھر کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔فاضل عدالت میں مزکورہ افراد نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن نے الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا کہ انہوں نے اپنے سوتیلے بھائی عبدالخالق کی جعلسازی سے اراضی کو اپنے نام کرایا اور انکوائری میں الزامات کو درست ثابت کردیا اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔متاثرہ عبدالخالق نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن کی کارروائی روکنے کا کوئی جواز پیدا ہی نہیں ہوتا کیونکہ غلام محمد نور ربانی کھر جو کہ ایک بااثر شخص ہے نے اپنی پہلی بیوی کی اولاد کو وراثتی جائیداد سے محروم کرتے ہوئے تمام جائیداد دوسری بیوی اور اس کے بچوں کے نام کرادی میں اور ریکارڈ میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -