وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں، سید ذیشان اختر کی بات چیت

وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں، سید ذیشان اختر کی بات چیت

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتے مسائل، بحران بے یقینی، عدم برداشت، فرقہ پرستی،(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

انتہا پسندی اور اقتصادی بدحالی اسلام کے بنیادی احکامات سے انحراف کا نتیجہ ہے۔ 72 سالوں میں حکمرانوں نے اسلام کی حکمرانی کو غیر اہم بنایا اور ریاستی نظام کی ترجیحات سے خارج کرکے قومی جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نظام نافذ کرنے کے لیے آئین پاکستان، علما کے 22 نکات، ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نے مکمل بنیاد فراہم کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان صرف اعلانات پر محدود نہ رہیں، عملی میدان میں واضح اور دوٹوک اقدامات کریں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -